بدھ,  22 جنوری 2025ء
مظلوم فلسطینی عوام کی استقامت جیت گئی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

غاصب وبدمست اسرائیل بدترین شکست سے دوچارہوا، شیعہ رہنماء

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے غزہ میں پندرہ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے پر کہا ہے کہ پندرہ ماہ شب وروز آگ وبارود کی بارش کے باوجود آج فلسطینی اپنی سر زمین پر پوری آب وتاب کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ ولبنان کی باایمان اور شجاع عوام نے غاصب اسرائیل اور اس کی سرپرست قوتوں کو مشرق وسطیٰ میں عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا، مظلوم فلسطینی عوام کی استقامت جیت گئی، غزہ کی تحریک مزاحمت کو قصہ پارینہ بنانے کی باتیں کرنے والے اسرائیل کو اپنے وجود کے لالے پڑ چکے ہیں، غاصب وبدمست اسرائیل کو تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، شہدائے مقاومت راہ خدا میں اپنی مقدس سرزمین کی آزادی کیلیے نذرانہ شہادت پا گئے اور اپنی قوم کے جذبہ ایمانی میں اضافہ کر گئے، اسرائیلی درندگی اور وحشیانہ ظلم تشدد ان مظلومین کے صبر کے سامنے پاش پاش ہو گیا ہے، اسرائیلی فوج کو منہ کی کھانی پڑی جو اپنے یرغمالیوں کو بھی آزاد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی اور اسے آئے روز ذلت آمیز مناظر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، وہ وقت اب دور نہیں کہ فلسطینی اپنی مقدس سرزمین فلسطین کو ناجائز صہیونی قبضے سے بہت جلد آزادی دلوائیں گے۔

مزید پڑھیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گورنر کے پی سے ملاقات

مزید خبریں