گجرات (روشن پاکستان نیوز) – گجرات پریس کلب میں ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر سید عثمان حیدر شاہ ایڈووکیٹ نے ایک اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار مرزا نے ہمیشہ کمیونٹی کے لیے ایک فعال کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے اپنی عدم موجودگی میں دوستوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک محبت کا اظہار تھا۔ سید عثمان حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن میں کئی سیٹوں پر کام کیا اور ہمیشہ ریفارمز کے کام میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار مرزا نے بینک اکاؤنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بھی اہم اقدامات کیے ہیں جس کے نتیجے میں بار ایسوسی ایشن کا اکاؤنٹ اب ایکٹو ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے سال سید شہباز اختر شاہ کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات بھی اہم ثابت ہو رہی ہیں، جن سے بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
سید عثمان حیدر شاہ نے بتایا کہ وہ 2005ء سے ٹیکس بار کے ممبر ہیں اور اداروں میں اصلاحات کو اپنا مقصد قرار دیتے ہیں۔ ٹیکس سے متعلق آگاہی کے لیے گجرات پریس کلب کے ساتھ مل کر سیمینارز منعقد کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے لیے سابقہ ٹیم کے کیے گئے اقدامات کے دوررس نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں سیالکوٹ سے رجوع کرنا پڑتا تھا، مگر اب گجرات میں ہی مسائل کے حل سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔
آخر میں، سید عثمان حیدر شاہ نے نوجوانوں کی قیادت میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے فیصلوں اور چیلنجز کا سامنا کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مین کانفرنس ہال کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد