اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے موقع پر ایک پروقار حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، مسٹر جسٹس عامر فاروق نے مسٹر جسٹس محمد اعظم اور مسٹر جسٹس راجہ انعام امین منہاس سے حلف لیا۔
اس موقع پر ہائی کورٹ کے ججز، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز، اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں اٹارنی جنرل آفس کے افسران بھی شریک ہوئے، جن میں منور اقبال ڈوگل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان راجہ ضمیر الدین احمد، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان عمران فاروق، راجہ جواد، خالد دھون، عظمت تاڑڑ، بیرسٹر عثمان گھمن، میاں فیصل، اقبال کلو، عقیل ستی، شائستہ، سرفراز رؤف، سید احسن شاہ اور دیگر شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر ہائی کورٹ کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر رانا جمشید کا امریکی صدر کی تقریب میں شرکت استقبالیہ میں شامل