راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی پی 11 کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامع مسجد الرحمن ایوی ایشن کالونی چکری روڈ زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام حلقہ پی پی 11 سردار راشد نعیم منعقد ہوا ۔تلاوت قرآن کریم سے اجلاس کا آغاز ہوا اس کے بعد سیکرٹری جنرل مولانا فدا احمد صدیقی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ایجنڈے پر مجلس عاملہ کے ممبران و دیگر نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں مولانا محمد مقصود عثمانی،سیکرٹری جنرل مولانا فدا احمد صدیقی ،نائب امیر مولانا مفتی گل نبی شاہ ،مولانا عبدالمنم غفاری ،مولانا عبداللہ قریشی،مولانا وسیم الحق قاری بشارت حسین، مولانا قاری نوید عباسی، حافظ نعمان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ممبران نے جمعیت علما اسلام کے اغراض و مقاصد او جمعیت علما اسلام کے نظریہ اور مشن کو حلقے بھر میں عام کرنے پر زور دیا قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا ۔اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے گئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جمیعت علما اسلام حلقہ پی پی 11 جلد ہی حلقے کی سطح پر ایک تربیتی کنونشن کا انعقاد کرے گی جس کے لیے مرکزی یا صوبائی قیادت کو مدعد کیا جاے گا اور عوام کے لئے جلدہی عوامی سیکرٹریٹ حلقہ پی پی 11کا افتتاح کیا جاے گا۔
مزید پڑھیں: پیر ہاؤس بری امام سرکار میں جشن مولود کعبہ کی روح پرور محفل کا انعقاد