پیر,  20 جنوری 2025ء
گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

کراچی (روشن پاکستان نیوز) سندھ اسمبلی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترامیم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے ترمیمی بل سے متعلق گفتگو کی اورکہا کہ ترمیمی بل کے بعد دو ماہ میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑی کی بک کو بھی سرینڈر کرنا ہوگا، گاڑی مالکان پر لازم ہوگا کہ ڈیجیٹل کارڈ بنوائیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کا آغاز: حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا

وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ سندھ اسمبلی اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بھی آن لائن ہو جائے گی اور شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کر سکیں گے۔

انہوں نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

سینئر وزیر نے ٹیکس ٹارگٹس بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ ایکسائز نے حالیہ مالی سال کے ٹیکس ٹارگٹ کا 34 فیصد وصولی کر لیاجو خوش آئند بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے اور نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس آویزاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں