پیر,  20 جنوری 2025ء
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے سینٹری ورکرز تنخواہوں سے محروم

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے 85 سینٹری ورکرز خواتین و مرد جو نجی کمپنی کے تحت کام صفائی ستھرائی کرتے ہیں ہسپتال کو صاف رکھتے ہیں پچھلے 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں سینٹری ورکرز جن میں 45 عورتیں اور 40 مرد شامل ہیں جو 85 خاندان بنتے ہیں جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں سینٹری ورکرز کا کہنا تھا ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہمیں ہماری تنخواہیں دی جائیں جبکہ اس حوالے سے ایم ایس ڈی ایچ کیو و ڈپٹی کمشنر حافظ آباد بھی نوٹس نہیں رہے مسلسل تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقے شروع ہو گے ہیں صفائی والی نجی سومو کمپنی کے سپروائزر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گی تو رابطہ نہ ہو سکا جس سے کمپنی کا موقف سامنے نہیں آسکا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں سینٹری ورکرز اور سیکیورٹی گارڈز جو روزانہ اجرت پر بھرتی کیے جاتے ہیں لیکن ان کو ماہانہ تنخواہیں دی جاتیں ان تمام افراد کے سوشل سیکیورٹی کارڈز نہیں بنائے جاتے جس سے یہ سرکاری سہولیات جو حکومت پنجاب ایک مزدور کو فراہم کرنی ہوتیں ہیں سے محروم رکھا جاتا ہے جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے جن پر متعلقہ محکموں کو نوٹس لینا چاہیے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، وزیر صحت،وزیر لیبر و انفرادی قوت، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ان معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تنخواہوں کے ساتھ ان کے تمام مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈز بنانے کے احکامات صادر کریں تاکہ ان کو انکے جائز حقوق مل سکیں۔

مزید پڑھیں: علی روڈ پر تیل صاف کرنے والی فیکٹری مالکان کیخلاف بٹیرے پل پر احتجاج

مزید خبریں