اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خدمت مرکز سواں گارڈن کا افتتاح کردیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا ہر دلعزز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یا سر عرفات مہدی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن ،افتخار خان،الیاس خان اور دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے خدمت مرکز کو عالمی معیار کے عین مطابق تعمیر کیا گیا ہے کہ خدمت مرکز سواں گارڈن کا افتتاح مضافاتی علاقہ جات میں مقیم شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیاخدمت مرکز پر شہریوں کو پولیس کے متعلقہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی خدمت مرکز پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے پولیس خدمت خلق کے جذبے سے شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ علا قہ معززین چوہدری یا سر عرفات مہدی رہنماء مسلم لیگ ن،افتخار خان،الیاس خان اور دیگر معززین کا شکر گذار ہوں جنہوں نے شاندار تقریب کا اہتمام کیا عوام کی مدد کے بغیر پو لیس جرائم میں قابو پا نے ممکن نہیں اسلام آ با د میں پو لیس کی نفری کم ہو نے کے باوجود ایمانداری کے ساتھ کا م کر رہی ہے عوام کے جان و مال کی حفا ظت کر تے ہو ئے شہادتیں دی ہیں بعدازیں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا ہر دلعزز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یا سر عرفات مہدی،افتخار خان اور دیگر معزین کے ساتھ ملکر خدمت مرکز کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک ایس پی سواں زون محترمہ فری بھی مو جو د تھی۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ن لیگ نے نہیں عدالت نے سنایا، مریم اورنگزیب