هفته,  18 جنوری 2025ء
ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آئوٹ

ملتان (روشن پاکستان نیوز) ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا۔

چار کھلاڑیوں کے آؤٹ کے ہونے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے بیٹنگ کو سہارا دیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری، انہوں نے 84 رنز بنائے۔

197 کے اسکور پر سلمان آغا بھی دو رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، 200 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے۔

200 کے ہی اسکور پر محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا اسکور 225 پر پہنچا تو خرم شہزاد سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی آخری وکٹ ساجد خان کی 230 کے اسکور پر گری، انہوں نے 18 رنز بنائے، ابرار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ، ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹر کون؟

مزید خبریں