جمعه,  17 جنوری 2025ء
علی روڈ پر تیل صاف کرنے والی فیکٹری مالکان کیخلاف بٹیرے پل پر احتجاج

بچوں سمیت اہل علاقہ نے فیکٹری مالکان کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فیکٹری کو بند کیا جائے.

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)علی پور روڑ بٹیرے پل پر اہل علاقہ کا بچوں کے ہمراہ تیل صاف کرنے والی فیکٹری کیخلاف مظاہرہ، بچوں نے کتبے اٹھا رکھے ہیں جن پر فیکٹری بند کرو ہمیں انصاف دو وغیرہ کے نعرے درج ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے جب فیکٹری میں تیزاب کے ساتھ تیل صاف کیا جاتا ہے تو سخت بدبو سے سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے متعدد مرتبہ شکایات اور تحریری درخواستوں کے باوجود فیکٹری مالکان نے ایسے آلات نصب نہیں کیے جو فضلہ کو فلٹر کر کے گیسس کا اخراج کرے، زیر زمین پانی کا ذائقہ تک تبدیل ہو چکا ہے، علاقہ مکینوں نے اس قبل احتجاج کیے ہیں جو بے اثر ثابت ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد و اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول حافظ آباد کو تحریری درخواستیں دے چکے ہیں جس کے بعد فیکٹری سیل ہوئی پھر ڈی سیل کر دی گی جرمانے بھی کیے گئے فیکٹری مالکان حفاظتی اقدامات جو اٹھانے چاہیے جس سے ماحولیاتی آلودگی نہ پھیلے وہ اقدامات نہیں کرتے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے مالکان اپنے اثرورسوخ و پیسے کے بل بوتے پر انکوائری رکوا دیتے ہیں جبکہ فیکٹری سے مسلسل زہریلی گیسس کا اخراج جاری ہے جو انسانوں کے خطرناک ہے جب فیکٹری رات کو چلتی ہے تو عجیب بدبو سے سانس لینا محال ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران دو درجن سے زائد ملزمان گرفتار

مزید خبریں