جمعه,  17 جنوری 2025ء
دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس رہا۔

دسمبر 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا۔

نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 68 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی کا تجارتی خسارہ 13 فیصد اضافے سے 11.51 ارب ڈالر رہا۔

مالی سال2024 کے پہلے6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا

مزید خبریں