جمعه,  17 جنوری 2025ء
پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے، جو درآمد کئے جانے والے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں انتہائی سستا ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سائیٹ انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے، اکیس سے بائیس دن میں کوالٹی کنٹرول کا عملہ چار قسم کی ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کرتا ہے۔

 مزید پڑھیں: چوہے نے نومولود بچی کو چہرے پر کاٹ کر لہو لہان کر دیا

و ینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کا کہنا تھا کہ و ینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائننگ اور 80 فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں ہی کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ یہ فروری میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

اس کی قیمت تیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو درآمدی و ینٹی لیٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے، انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے جس کا کلینیکل ٹرائل بھی ہوچکا ہے۔پاکستانی وینٹی لیٹر کو بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

مزید خبریں