جمعرات,  16 جنوری 2025ء
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے انتہائی مہنگی گاڑی خرید لی

لایور(روشن پاکستان نیوز)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار وجہ ان کی ایک انتہائی مہنگی لگژری گاڑی کی خریداری ہے۔ رجب بٹ نے حال ہی میں پاکستان میں حال ہی میں متعارف کروائی گئی  “Hyundai Sonata N Line”  خرید لی ہے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

رجب بٹ اپنی فیملی ولاگز اور مذاق بھرے پرینکس کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی بہن کے ساتھ دلچسپ بات چیت نے انہیں مداحوں میں بہت مقبول بنایا۔ ان کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی ۔

رجب بٹ اس وقت پاکستان کے بڑے یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں، جو اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لاکھوں روپے کماتے ہیں۔ وہ چاہے کسی چینل کی پروموشن کریں یا اپنی عیش و عشرت کی زندگی کی جھلک دکھائیں، ان کا ہر ویڈیو لاکھوں ویوز حاصل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے، مریم نواز

حالیہ ولاگ میں رجب بٹ نے اپنی نئی لگژری گاڑی کی خریداری کا انکشاف کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شو روم میں داخل ہوتے ہیں، دستاویزات پر دستخط کرتے ہیں اور پھر گاڑی کی رونمائی تقریب کرتے ہیں۔ شو روم کے عملے نے تصدیق کی کہ رجب بٹ پاکستان میں Hyundai Sonata N Line 2.5 کے پہلے مالک بنے ہیں۔

مداح ان کی نئی گاڑی پر خوش ہیں، لیکن گاڑی کی قیمت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس گاڑی کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 59 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ رجب بٹ خبروں کی زینت بنے ہیں۔ اس سے قبل ان کی شاندار شادی بھی خوب چرچے میں رہی، جہاں دولت کی بھرپور نمائش کی گئی تھی۔ تاہم، وہ اس وقت تنازع میں گھر گئے جب ایک تحفے کے معاملے پر انہیں کچھ وقت کے لیے جیل بھی جانا پڑا۔

ان تمام اتار چڑھاؤ کے باوجود رجب بٹ کی مقبولیت کم نہیں ہوئی۔ وہ مسلسل گوگل کی ٹاپ سرچڈ یوٹیوبرز کی فہرست میں شامل رہتے ہیں۔

مزید خبریں