جمعرات,  16 جنوری 2025ء
سردار زادہ میر سعیدخان لانگو کا چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، قلات کا ضمنی انتخاب مقررہ تاریخ پر کرانے کی درخواست

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جمعت علمائے اسلام پاکستان کے قلات کے جنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوار سردار زادہ میر سعیدخان لانگو نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ قلات کے ضمنی انتخاب کو نو فروری کو ہی منعقد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سازشوں اور منفی رویوں کے باوجود قلات کے عوام کو اصل نمائندگی سے محروم نہیں ہونے دیا جائے۔

سردار زادہ میر سعیدخان لانگو نے مزید کہا کہ وہ 8 فروری 2024 کے الیکشن میں 2300 دوٹ کی اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم سات پولنگ اسٹیشنوں میں انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضلع قلات کی انتظامیہ، آر او اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے جان بوجھ کر انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں کو مختلف دور دراز علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردار زادہ میر سعیدخان لانگو نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس سازش کا مقابلہ کریں اور ضمنی انتخاب کو اپنی مقررہ تاریخ پر کرانے کی کوششوں میں معاونت کریں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کا سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول کا دورہ، بچوں کو زندگی گزارنے کے گر سکھائے

مزید خبریں