جمعرات,  16 جنوری 2025ء
حافظ آباد: ڈپٹی کمشنر کا دور دراز دیہات کے سکولوں کا دورہ، تعلیمی سہولتوں کا جائزہ

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) – ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ضلع کے دور دراز دیہات کے سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ تعلیمی سہولیات، درس و تدریس، سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ دورہ ایک طویل عرصہ کے بعد کیا گیا، جب کسی ڈپٹی کمشنر نے ان دیہات کے سکولوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ٹھٹہ ہوشناک رائے، میلو آنہ، نا نو آنہ شرقی، جلا ل آنہ، ڈنگہ وڈاہرے، چاہ ککو اور دیگر دیہات کے بچوں اور بچیوں کے سکولوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سکولوں میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ تمام تعلیمی اور انتظامی امور صحیح طریقے سے چل رہے ہوں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علم دوست ویژن کے تحت ضلع بھر کے سکولوں کا دورہ کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہات کے سکولوں میں بھی شہری علاقوں کی طرح تمام تعلیمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ دیہات کے بچے بھی اپنے قریبی سکولوں میں بہتر تعلیم حاصل کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر کا یہ دورہ دیہات کے تعلیمی معیار میں بہتری لانے اور وہاں کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کی کامیاب تکمیل، شہریوں کا خواب حقیقت بن گیا

مزید خبریں