حافظ آباد (شوکت علی وٹو) – ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک تاریخی عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس کے ذریعے میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت شہریوں کو بلا سود قرضے دیے گئے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کر سکیں۔ اب شہری اس پروگرام کی عملی تکمیل کے بعد اپنے نئے گھروں میں رہنے کا خواب پورا کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے اس تاریخی عوامی فلاحی منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کی تکمیل اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں شروع ہونے والا “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوام دوست پروگرام ہے، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کے لیے اپنا گھر تعمیر کرنا ایک مشکل کام بن چکا ہے، لیکن وزیراعلیٰ مریم نواز نے “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کے ذریعے اس مشکل کو آسان کر دیا ہے۔
پروگرام کے تحت گھر تعمیر کرنے والے خوش نصیب افراد نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مشکل دور میں اپنا گھر بنانا ایک خواب تھا، جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پورا کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ان کے گھروں کی تعمیر مکمل ہوئی۔
یہ پروگرام یقینی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو رہا ہے اور شہریوں کی زندگی میں بہتری لانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں: میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، میں عوام کو جوابدہ ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز