بدھ,  15 جنوری 2025ء
چھ فروری 2025: انشاءاللہ مزدوروں کی جیت کا دن ہوگا، اظہر حسین

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پارلیمنٹ لارجز اینڈ گورنمنٹ ہاسٹل ڈائریکٹریٹ کے نمائندہ اور معروف مزدور رہنما اظہر حسین نے کہا ہے کہ چھ فروری 2025 کو ہونے والا سی ڈی اے ریفرنڈم مزدوروں کے لیے تاریخی دن ثابت ہوگا، جس میں انشاءاللہ مزدوروں کی جیت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور ہم اس ریفرنڈم میں اپنے حقوق کی آواز کو بلند کریں گے۔ اظہر حسین نے مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور شرکت کریں اور اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے قائدین کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریفرنڈم صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ مزدوروں کی طاقت کا اظہار ہے اور ہم اس موقع پر اپنی اجتماعی قوت کو اجاگر کریں گے۔ اظہر حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کی جیت کے بعد ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں