اندرون شہر پھاٹک سے لیکر چیمہ مارکیٹ سے آگے تک تجاوزات دوکانات بنائی گئی تھیں جسے ختم کر دیا گیا ہے
حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پنجاب سمیت ضلع حافظ آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے ریلوئے پھاٹک سے لیکر چیمہ مارکیٹ تک ریلوئے لائن کے مشرقی حصے میں جو تجاوزات تھی ان کو ہٹا دیا گیا جبکہ مغربی حصہ پر جو ٹھیکہ چل رہا تھا وہ بھی پورا ہو چکا ہے زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایات پر یہ آپریشن کیا گیا ہے جب میونسپل کمیٹی کا عملہ اسٹنٹ کمشنر حافظ آباد اور اکرام اللہ سندھو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی نگرانی میں پہنچا تو تجاوزات قائم کرنے والوں نے آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ وفاقی ادارے کی جگہ ہے آپ لوگ کیسے تجاوزات ہٹا سکتے ہیں اس دوران جب بھاری مشینری جس میں کرین ٹریکٹر ٹرالی سمیت دیگر سامان آیا تو تجاوزات قائم کرنے والے خود بخود تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے لگے کرین کو کو چلانے کی ضرورت تک محسوس نہیں ہوئی جس سے ظاہر ہوتا ہے اگر حکومت اپنی رٹ پر آ جائے تو تجاوزات کو ہٹانا بالکل مشکل نہیں ہے پاکستان ریلوئے کی زمین پر مبینہ ریلوئے پولیس، IOW، اسٹیشن ماسٹر کی آشیرباد سے تجاوزات قائم کی گئی ہیں جن سے روزانہ و ماہانہ کرایہ کی شکل میں بھتہ لیا جاتا ہے تجاوزات ختم ہونے سے شہر کھلا ہو گیا ہے ٹریفک کے مسائل کافی حد پر حل ہو گے ہیں اگر ٹریفک پولیس رکشے اسٹینڈ بھی ختم کروا دے تو مذید بہتری آ سکتی ہے اور سو فیصد نتائج کے لیے سرکاری زمین پر پختہ تجاوزات ہیں جو دوکانات و مکانات کی شکل میں ہے۔
مزید پڑھیں: میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی نقشہ برانچ میں کرپشن کا سنسنی خیز انکشاف، کروڑوں روپے کا نقصان