بدھ,  15 جنوری 2025ء
بالوں کی بہترنشوونما کے لیے تیل میں میتھی دانہ ملانے کا بہترین طریقہ کون سا ہے ؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) میتھی دانہ پاوڈرکی شکل میں ہوں یا، پوری یا بھیگے ہوئےہوں بالوں کو گھنا ، مضبوط کرنے اور اس کی بہتر نشوونما کے لیے ہیئر آئل میں مکس کرنے کا ہر طریقہ فائدہ دیتا ہے۔

میتھی دانے کو بالوں کی صحت کے لیے ’ ناقابل یقین خصوصیات رکھنے کے حوالے سے مانا جاتا ہے۔ پروٹین ، آئرن، اور وٹامن سے بھر پور ہونے کی وجہ سےیہ بالوں کو گرنے، خشکی سے نجات اور بالوں کو گھنا اور مضبوط کونے میں مدد کر سکتے ہیں۔

جب انہیں کسی ہیئر آئل میں مکس کیا جاتا ہے تو یہ میتھی دانہ ایک طاقتور ری میڈی میں بدل جاتے ہیں۔ چاہے پاؤڈر، خالص شکل میں،ہوں یا بھیگے ہوئے ہوں۔ آج ہم اسے مؤثر طریقے سے تیار کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

میتھی دانے کا پاوڈر کیسے تیار کیا جائے

سب سے پہلے میتھی دانوں کو ہلکا بھون لیں جب تک کہ خوشبو نہ آنے لگے۔

اسے بلینڈر میں ڈال کر پاوڈر کی شکل میں پیس لیں۔

ایک برتن میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ کوکونٹ آئل،بادام کا تیل یا کوئی سا بھی ہیئر آئل گرم کر لیں۔

اب اسمیں 1 چائے کا چمچ میتھی دانہ شامل کر کے اسے ہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ تک پکنے دیں۔

ایک چھلنی سے چھان کر اس تیل کو ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔

میتھی کا پاؤڈر تیل میں جلد غذائی اجزا خارج کرتا ہےاور یہ روزانہ استعمال کرنے پر بہت موثر رہتا ہے۔

یہ تیل بالوں کو ٹوٹنے اور اسے مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اسے خالص شکل میں کیسے تیار کیا جائے

2 کھانے کے چمچ میتھی دانے کو پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیا جائے۔

اسے بلینڈ کر کے ایک پیسٹ کی شکل دے دی جائے۔

اپنے کسی بھی پسندیدہ ہیئر آئل کو گرم کر یں۔ 1 سے 2 کھانے کے چمچ میتھی دانے ڈال کر اسے ابال آنے تک اچھی طرح مکس کر لیں۔

تھوری دیر پکانے کے بعد چولہا بند کردیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔اب اسے چھان کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔

یہ پوری سر کی جڑوں کو غذائیت پہنچانے اور اس کی نشوونما کے لیہے بہترین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ خشکی سے نجات اور بالوں کے روکھے پن کودور کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔

میتھی دانے کو بھگو کر تیار کیا جائے

2کھانے کے چمچ میتھی دانے کو گرم پانی میں بھگو کر 6 سے 8 گھنٹے یا رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیا جائے۔

اب انہیں ہلکے ہاتھوں سے کرش کر لیا جائے تاکہ اسٓکا قدرتی تیل حاصل کیا جاسکے۔

اپنےپسندید ہ ہیئر آئل کو گرم کریں اور اور اس میں بھیگے ہوئے میتھی دانے کے بیج شامل کردیں۔ ہلکی آنچ ہر 10 سے 15 منٹ تک پکالیں اسے ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور ایک خالی بوتل میں محفوظ کرلیں۔

مزید پڑھیں: ہڈیوں اور جوڑوں سمیت دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بہترین غذا

یہ تیل حساس جلد کے لیے موزوں ہے اسے سر کی جڑوں اور سروں میں آہستگی اور نرمی سے لگائیں یہ تیل بالوں کی ساخت کو بہتر بناتا ہے اور اس کی چمک میں اضافہ کرتا ہے۔

بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے درست تیل کا انتخاب کریں۔ کوکونٹ تیل بالوں کی ہائیڈریشن کے لیے بہترین ہے، جبکہ کسٹر آئل بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتا ہے۔

میتھی دانے پر مشتمل اس آئل کو گرم کر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ تک روزانہ مساج کریں۔ یہ سر میں خون کی گردش کو تیز کرنے میں مدد دے گا اور بالوں کے کئی مسائل سے نجات دلائے گا۔

مزید خبریں