بدھ,  15 جنوری 2025ء
احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع

پشاور(روشن پاکستان نیوز) میں نوجوانوں میں بلا سود قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا یہ نوجوانوں کو باروزگار اور با اختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں،3سالہ منصوبے پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عملدرآمد شروع کیا گیا ،رواں بجٹ میں ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص ہیں۔

18سے 35سال کےنوجوانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپےتک کے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں،قرضوں کی واپسی کیلئے8 سال پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں