بدھ,  15 جنوری 2025ء
سندھ کیلئے صرف 6 منصوبے، وزیراعلیٰ سندھ نے احتجاجاً وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتجاجاً وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی حیدر آباد، سکھر موٹروے منصوبے پر سندھ اور وفاق میں تنازعہ ہے، انہوں نے خط میں لکھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 105 منصوبوں میں سے سندھ کے لئے صرف 6 منصوبے رکھے گئے ہیں۔

 مزید پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، ڈرامہ چھوریں، خواجہ آصف 

خط میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لئے نیشنل ہائی وے کی طرف سے 33 منصوبے رکھے گئے ہیں،وفاقی حکومت نیشنل ہائی وے کا 38فیصد بجٹ پنجاب پر خرچ کرے گا، کے پی کے کیلئے 17 فیصد اور بلوچستان کے لئے 23 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سندھ کے منصوبے کے لئے بجٹ میں صرف 4 فیصد رکھا ہے، وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے نے رواں سال 708 ارب کے منصوبے پنجاب کے لئے تجویز کئے اور 62 ارب بجٹ میں مختص کئے گئے۔

مراد علی شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لئے نیشنل ہائی وے نے 78 ارب کے منصوبے تجویز کئے اور صرف 7 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں