بدھ,  15 جنوری 2025ء
ٹانک اور خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

خیبر(روشن پاکستان نیوز) ضلع خیبر اور ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12،13 جنوری کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں ۔ ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا

مزید خبریں