پیر,  13 جنوری 2025ء
مجلس عاملہ ارائیں سوسائٹی اسلام آباد کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ارائیں سوسائٹی (رجسٹرڈ) اسلام آباد کی ماہانہ میٹنگ سوسائٹی آفس، بلیو ایریا میں زیر صدارت عبدالغفار چوہدری منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر خالد ضیا نے حاصل کی۔ اس کے بعد خالد شہباز (جنرل سیکرٹری) کے والد محترم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

جنرل سیکرٹری خالد شہباز نے پچھلی ماہانہ میٹنگ کی کاروائی پیش کی، جسے تمام ممبران نے غور سے سنا۔ اس کے بعد عثمان حمید نے دسمبر 2024 کے اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کیں، جن کی منظوری مجلس عاملہ نے دی۔

میٹنگ کے دوران نئے آفیس بوائے اور آفیس سیکرٹری کی تعیناتی پر بھی بحث کی گئی۔ ممبران نے اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور فیصلہ کیا کہ جلد ہی موزوں امیدواروں کی تقرری کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، 6 نئی ممبرشپس منظوری کے لیے پیش کی گئیں، جنہیں مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ دیگر مختلف امور بھی زیر بحث آئے، جن پر مفصل گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایس ایس پی انوسٹیگیشن صبا ستار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، افسران کی کارکردگی کا جائزہ

میٹنگ کے اختتام پر صدر سوسائٹی عبدالغفار چوہدری نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور میٹنگ برخاست کر دی۔

مزید خبریں