اتوار,  12 جنوری 2025ء
آغا شیراز ملک،چودھری لیاقت علی گوند ل کو عاطف جمیل بٹ کی مبارکباد

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) آغا شیراز ملک کو گروپ لیڈر اورصدر ون کمیونٹی گروپ چودھری لیاقت علی گوند ل کوفیڈریشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پرایف ٹن کے صدر عاطف جمیل بٹ کی مبارکباد، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، تفصیلات کے مطابق ون کمیونٹی گروپ کے گروپ لیڈر آغا شیراز ملک ،چودھری لیاقت علی گوندل اور ون کمیونٹی گروپ نے فیڈریشن ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا جس سےتمام سوسائٹی ممبران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جنہیںمبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سےایف ٹن کے صدر عاطف جمیل بٹ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ دیا،اس موقع پر آغا شیراز ملک نے سوسائٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوسائٹی کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے اورسوسائٹی کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔

مزید خبریں