اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کا سب سے بڑا ایونٹ بی ایف ڈبلیو براڈل فیشن واک سیزن 1 کی کامیابی کی بعد اب سیزن 2 کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے اس حوالے سے سکائی میڈیا پروڈکشن ہاؤس کی سی ای او اور بی ایف ڈبلیو کے آرگنائزر یاسر علی نے اپنے اگلے ماہ فروری میں ہونے والے ایونٹ کے حوالے سے میٹ اینڈ گریٹ بلاگر ہائی ٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان بڑھ سے شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سب نے یاسر علی کو خوب سراہا اس موقع کیک بھی کاٹا گیا۔ یاسر علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا اس ایونٹ کا کروانے کا مقصد نوجوان نسل کو اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس سے وہ آگے آسکے اسلام آباد ابھی تک سرکاری سطح پر ایسا کوئی ادارہ نہیں بنایا گیا جس سے لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے اور نہ ہی ایونٹ آرگنائزر کو سرکاری سطح پر فنڈز یا ہال مہیا کیا جاتا ہے ہم آج بھی اپنے مدد آپ کے تحت ایونٹ کرواتے ہیں اور شوبز انڈسٹری میں نئے ماڈلز، سنگرز، ڈانسر، فیشن ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ، مہندی آرٹسٹ ودیگر کو پروموٹ کرتے ہیں الحمداللہ اب تک بے شمار نامور ماڈلز و ایکٹر ہمارے ادارے سے آگے جا چکے ہیں مجھے خوشی ہے ہماری محنت رنگ لے آئی، فروری میں بی ایف ڈبلیو براڈل فیشن واک سیزن 2 پہلے سے بھی بہت بڑے لیول پر ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان اور باہر ممالک سے پہلے طرح اس بار بھی شرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں ہم اس کو کامیاب بنائے گئے۔ تمام میڈیا ودیگر لوگوں کا شکریہ جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں
مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز تین روزہ وارم اپ میچ 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا