اتوار,  12 جنوری 2025ء
راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، حنیف عباسی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی روڈ پر بسیں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس وقت راولپنڈی میں لندن اور پیرس سے خوبصورت بسیں چل رہی ہیں۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ جبکہ خیابان سرسید میں پانی کی سپلائی لائنیں تبدیلی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے لیے کوئی شخص پاکستان کی سالمیت سے نہیں کھیل سکتا۔ اور نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو مضبوط کیا۔ لیکن آج ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ ایک شخص رو رہا ہے کہ مجھے کھانا ٹھیک نہیں مل رہا۔ کیا کبھی کسی نے ہماری لیڈر شپ کو روتے ہوئے دیکھا ؟

حنیف عباسی نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ کو پاکستان سے محبت ہے۔ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں راولپنڈی میں کوئی عوامی منصوبہ نہیں بنا۔ جبکہ مریم نواز پنجاب کے طلبا کو اربوں روپے کی اسکالر شپ دے رہی ہیں۔ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ راولپنڈی کے اسکول و کالجز آج اسلام آباد سے بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ایٹمی طاقت اسلامی ملک ہے۔ اور پاکستان پر پابندی لگی تو انہوں نے شادیانے بجائے۔ جبکہ پاکستان کے خلاف یہ منصوبہ کیلیفورنیا میں بنایا گیا۔ اور آج بھر ایک دوسرے کو لڑوانے کے لیے سازش ہو رہی ہے۔

 مزید پڑھیں؛ سابق کپتان محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ابھی تو آپ کو سزا ہی نہیں ہوئی۔ آپ کے تمام لوگ ملے ہوئے ہیں اور کمپرومائزڈ ہیں۔ یہ سب راتوں کو معافیاں مانگ رہے ہوتے ہیں اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

معیشت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ اور یہ کیسے پاکستانی ہیں جو کہہ رہے ہیں پیسے نہ بھیجیں۔ جتھوں کی حکومت کی پلاننگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

 

مزید خبریں