اتوار,  12 جنوری 2025ء
پیر سید محمد علی گیلانی کاریڈ زون کو آئے روز سیل کرنےپر شدید برہمی کا اظہار

ریڈ زون نہ ہو گیا کشمیر کا باڈر ہو گیا ، سجادہ نشین بری امام سرکار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سجادہ نشین بری امام سرکاراور جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی نےریڈ زون کو آئے روز سیل کرنے اور راستوں کی بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب عوام پر رحم کرے اور انہیں رزق حلال کمانے دے،پیر سید محمد علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی کے نام پر ریڈ زون کو ایسے سیل کیا ہوا ہے جیسے کہ یہ کشمیر کا بارڈر ہو،ریڈ زون سیل کرنے اور راستوں کی بندش سے برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کی نگری میں بسنے والے مقامی افراد اور دربار پر حاضری دینے کیلئے آنے والے عقیدمندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےاورمقامی افراد کو دفاتر جانے، طالب علموں کو سکول اور کالجز جانے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پیر سید محمد علی نے احتجاج کرنے والوں اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ جسے بھی دھرنے دینے ہیں ریلیاں نکالنی ہیں وہ پارکوں کا رخ کرے ہماری جان چھوڑے، سیاسی لوگوں کی آنکھ مچولی چلتی رہے گی جس نے ختم نہیں ہونالہذاٰ احتجاجی مظاہرے کرنے والے کھلے میدانوں کا انتخاب کریں،ان لوگوں کی وجہ سے اسلام آباد اور اسلام آباد کے دیگردیہی علاقے کے عوام کی زندگی خراب کر کے رکھ دی ہے، پیر سید محمد علی گیلانی نےکہا کہ وہ ریاست سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پر نظر ثانی فرمائیں اور عوام کو اس ازیت سے نجات دلائیں۔

مزید خبریں