جمعه,  10 جنوری 2025ء
توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی اور وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تاہم بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کے گواہ محمد احمد پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین مفتی نے جرح مکمل کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حق جرح ختم کر دیں گے۔

مزید پڑھیں: پارٹی پر کسی کا قبضہ نہیں ، عمران خان نے باہر آنا ہوا تو فجر کے وقت جیل کھل جائیگی ، علیمہ خان

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں