جمعه,  10 جنوری 2025ء
مولانا فضل الرحمن کا سردار زادہ میر جان لانگو سے ملاقات، قلات میں ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار سردار زادہ میر جان لانگو کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں قلات میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ سردار زادہ میر جان لانگو عوام کا درد رکھنے والے شخص ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کا جذبہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا، “انشاءاللہ انتخابات میں سردار زادہ میر جان لانگو کی کامیابی ان کا مقدر ہوگی اور ہمیں ان پر فخر ہے۔”

سردار زادہ میر جان لانگو نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قائد کی جانب سے اعتماد کا اظہار اور پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انشاءاللہ عوام اور پارٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس ملاقات میں قلات میں جے یو آئی (ف) کی سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کے امیدوار سردار زادہ میر سعید جان لانگو کا عوامی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں