جمعه,  10 جنوری 2025ء
راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین درجن کے قریب ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم کے خلاف مؤثر کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں قتل، اغوا، قمار بازی، شراب فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور منشیات فروش شامل ہیں۔

ٹیکسلا پولیس کی کامیاب کاروائی: خاتون کے قتل کا معمہ حل ٹیکسلا پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کیا اور واقعہ کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے قتل کا سراغ لگا لیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

روات پولیس کا اغوا اور بلیک میلنگ کے خلاف آپریشن روات پولیس نے شہری کو اغوا کرکے اس سے رقم چھیننے اور نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزا دلوانے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

رتہ امرال پولیس کی قمار بازی کے خلاف کاروائی رتہ امرال پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار بازوں کو گرفتار کیا اور ان سے 17 ہزار روپے نقدی، 03 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کیے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ٹیکسلا پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کارروائی ٹیکسلا پولیس نے پتنگ فروش سلمان بہادر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 70 پتنگیں اور پتنگ کا ڈور برآمد کیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس کا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر آپریشن راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 25 ملزمان کو گرفتار کیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے 08 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 80 لیٹر شراب برآمد کی۔ ایس پیز نے کہا کہ شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیاں راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں کیں۔ مختلف علاقوں میں 05 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے پستول، ایمونیشن اور چرس برآمد کی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو درجن کے قریب ملزمان گرفتار

مزید خبریں