جمعه,  10 جنوری 2025ء
نوابزادہ جمال رئیسانی کا خضدار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے خضدار کے علاقے زہری میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ناکام حملے بلوچستان کے عوام کے حوصلوں کو کبھی نہیں پست کر سکیں گے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے اس گھناؤنے عمل کو امن، انسانیت اور معاشرتی اقدار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، اور اس دہشت گردانہ کارروائی کو بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناپاک سازش قرار دیا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان کے عوام کو امن و سکون کی فضا فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کے امیدوار سردار زادہ میر سعید جان لانگو کا عوامی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں