جمعه,  10 جنوری 2025ء
بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں،اویس لغاری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کی نوید سنا دی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی دس سے بارہ روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی، نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی، مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو کابینہ میں لے کر جا رہے ہیں، حکومتی آئی پی پیز کی باری بھی آئے گی۔

مزید پڑھیں؛ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، مزید 16 پلانٹس کی نظرِ ثانی کرنے جا رہے ہیں، اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

وزیرِ توانائی نے یہ بھی کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔

مزید خبریں