جمعه,  10 جنوری 2025ء
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

کراچی (روشن پاکستان نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہوگئی۔

 مزید پڑھیں؛ ڈوبتی معیشت سنبھل گئی، پاکستان ترقی کرنے لگ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

ملک میں گزشتہ تین روز سے ہی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ منگل کو سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس قبل پیر کو بھی ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔

مزید خبریں