جمعه,  10 جنوری 2025ء
چوہدری واجد ایوب کی ایس ڈی او آئیسکو سے ملاقات، بجلی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری واجد ایوب نے ایس ڈی او آئیسکو سے ملاقات کی، جس میں اہلیان ترنول کو درپیش لوڈشیڈنگ اور بجلی کے دیگر مسائل کے حل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ایس ڈی او آئیسکو نے چوہدری واجد ایوب کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو نیک نیتی سے حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر چوہدری واجد ایوب نے کہا کہ علاقے میں بجلی کے تمام مسائل جلد حل کرلیے جائیں گے، جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے حلقے کے رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما انجم عقیل خان کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں۔

مزید پڑھیں: لیسکو انتظامیہ نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

مزید خبریں