منگل,  23  ستمبر 2025ء
بھارتی کسانوں کا دہلی چلو مارچ تیسرے روز بھی جاری

دہلی (روشن پاکستان نیوز) بھارتی پولیس نے دہلی اور مضافات میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔دہلی آنے والے تمام راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کر دیں

بھارتی کسانوں کا آج سے پنجاب بھر میں ریلوے سروس معطل کرنے کا اعلان۔اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پورے ملک میں ریلوے سروس بند کر دی جائے گی، بھارتی کسان ۔بھارتی پولیس کی جانب سے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ پر انوکھے انداز سے جوابی کاروائی کی گئی۔

کسانوں نے آنسو گیس کے زہریلے اثر کو کم کرنے کے لیے منہ پر ملتانی مٹی لگائی اور جوٹ کے بیگ کو ماسک کے طور پر استعمال کیا،دہلی چلو مارچ کے دوران کسانوں نے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے پتنگوں کی مدد سے آنسو گیس کے ڈرون کو گرانے کی کوشش کی،3 روز سے جاری مارچ میں کسانوں نے سات مقامات پر ٹرین روکنے کی دھمکی دیتے ہوئےروکو” مہم کا اعلان کیا

بھارتی پولیس کے مظالم ڈھانے کے باوجود کسان احتجاج کرنے پر قائم،کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا، مودی سرکار کے کسانوں کے حقوق کو پامال کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے کسانوں کو اپنے مقصد سے نہ ہٹا سکے

مزید خبریں