اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں جسٹن ٹروڈو پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ 24مارچ تک معطل رہے گی۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہری اگلے الیکشن میں حقیقی انتخاب کے مستحق ہیں، ’اندرونی لڑائیوں‘ کی وجہ سے وہ اگلے الیکشن میں لبرلز کے لیڈر نہیں بن سکتے۔
ٹروڈو کا کہنا تھا کہ وہ اس عمل کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں جو آنے والے مہینوں میں ان کی جگہ لے گا۔
مزید پڑھیں: علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی نہیں تو مستعفی ہو جائیں، عظمیٰ بخاری
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی لبرل پارٹی 2021 میں تیسری بار کوویڈ19 کے بعد کی معیشت کو مضبوط کرنے اور کینیڈا کے مفادات کو آگے بڑھانے کےلیے منتخب ہوئی تھی، اور معیشت کی مضبوطی کیلئے وہ اور انکی پارٹی کام کرتے رہیں گے۔