مہنگائی اور بھاری بلوں کا بوجھ ،عوام چیخ چیخ کر رونے لگی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور کے حلقہ این اے 118میں عوام چیخ چیخ کر رونے لگی، نجی ٹی وی سے گفتگو میں مقامی رہائشی بھاری بجلی بلوں ، گندا پانی اور دوسرے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے مجبور ہوکر سٹرکوں پر نکل آئے ۔

ایک بوڑھی ماں نے چیخ چیخ کر روتے ہوئے کہا کہ میرے یتیم چھوٹے چھوٹے پوتے ہیں ،میرے گھر کا 73ہزار بل آیا ہے۔ مجھے بتائیں کہ اپنے یتیم بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلائو یا یہ بل جو میرے استطاعت سے باہر اس کیلئے بھیک مانگنا شروع کرو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اتنے بے حس اور بے غیرت ہوچکے ہیں جنہیں ہم جیسے لاچار اور غریب لوگ نظر ہی نہیں آتے ۔ماں جی نے کہا کہ ہم گندا پانی پیتے ہیں۔ یہاں اتنے مسائل ہے کہ ہم لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوچکےہیں۔ اس حلقے میں امیدواران ووٹ مانگنے کیلئے تو آجاتے ہیں لیکن مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔

مزید پڑھیں: عوام کمر کس لیں ، پیٹرول بم سے پہلے گیس بم پھینک دیاگیا

میڈیا سے گفتگو میں ایک اور بوڑھے شخص نے کہا کہ این اے 118 کی سٹرکیں، گلیاں ، مین بازاربدحالی کا شکار ہے۔عوام کا جینا اب بے حد مشکل ہوگیاہے۔ غریب عوام دو وقت کی نہیں بلکہ اب صرف دو نوالے کھانے کو ترس گئی۔روز بروز بڑھتے بجلی ، گیس کے بلوں سے غریب خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

دوسری خاتون نے کہا کہ ننھے ننھے پھولوں جیسے بچے پینے کے صاف کی ایک ایک بوند کو ترسنے لگے۔انہوں نے کہا کہ گیس کا بل بھی ایک لاکھ روپے آیا ہے جس کی وجہ سے میں اپنا خود کا گھر گروی دےد یا ہے۔

مزید خبریں