بدھ,  08 جنوری 2025ء
میں ابھی کہیں نہیں جارہا، روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی کپتان روہیت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’بطور لیڈر اور کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم آپکی خدمات ہر بھارتی مداح کےلیے اعزاز کی بات ہے۔‘

اس پر روہیت شرما نے فوراً جواب دیا کہ ’میں ابھی کہیں نہیں جارہا۔‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بھارت کی واحد ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو دو مرتبہ آسٹریلیا میں ہی شکست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں بھی بھارت اچھا کھیلا ہے، ہم سیریز جیت نہیں رہے مگر آسٹریلیا کو بھی جیتنے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: پے درپے شکست ، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

مزید خبریں