بدھ,  08 جنوری 2025ء
پشاور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

پشاور(روشن پاکستان نیوز ) میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایس پی ورسک مختیار خان نے جیو نیوز  سےگفتگو میں بتایا کہ تہکال کے قریب   پرانی دشمنی  پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایس پی کے مطابق ایک فریق کے لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جب کہ دوسرا فریق تہکال کے قریب موجود تھا۔

ایس پی ورسک مختیار خان کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں؛ دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم دبئی پہنچ گئی،6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

مزید خبریں