بدھ,  08 جنوری 2025ء
پاکستان کو مسائل سے نکالناہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہو گا، گورنر پنجاب

لاہور (روشن پاکستان نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مسائل سے نکالناہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بناناہوگا۔ اس وقت ضرورت ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جلد لاہور میں اپنا کھویا ہواہے مقام حاصل کرلےگی،اس پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پسے ہوئے طبقے کے لیے اقدامات کیے،پاکستان کو آج بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،صدر آصف زرداری مفاہمت کے تحت سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم دبئی پہنچ گئی،6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی

مزید بولے کہ پیپلزپارٹی کے کسی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں،صدر آصف زرداری نے ملک کی خاطر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

مزید خبریں