منگل,  07 جنوری 2025ء
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 35.91 فیصد کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دسمبر کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2024 میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1806.35 روپے ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 35.91 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2023 کے ماہ دسمبر میں 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2818.49 روپے ریکارڈکی گئی تھی، نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.59 فیصد کی کمی ہوئی، بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت نومبر 2024 میں 1835.59 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں دسمبر2024 کے مہینے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1929.78روپے، راولپنڈی میں اوسط قیمت 1917.14 روپے، گوجرانوالہ میں اوسط قیمت 1748.54 روپے، سیالکوٹ میں اوسط قیمت 1717.09 روپے، لاہور میں اوسط قیمت 1730 روپے اور فیصل آباد میں اوسط قیمت 1624.93 روپے رہی۔

مزید پڑھیں: معیشت کیلیے اچھی خبر، سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ

سرگودھا میں بیس کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1771.24 روپے، ملتان میں 1661.75 روپے، بہاولپور میں 1699.50 روپے، کراچی میں 1967.43 روپے، حیدر آباد میں 1664.53 روپے، سکھر میں 1679.88 روپے، لاڑکانہ میں 1788.08 روپے، پشاور میں 1844.50 روپے، بنوں میں 1791.10 روپے، کوئٹہ میں 1656.85 روپے اور خضدار میں اوسط قیمت 1968.15روپے ریکارڈکی گئی۔

مزید خبریں