منگل,  07 جنوری 2025ء
جنوبی افریقا بمقابلہ پاکستان: دوسرا ٹیسٹ، صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران انجرڈ

کیپ ٹاؤن(روشن پاکستان نیوز) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگنے کے باعث انجرڈ ہوگئے، جنہیں فیلڈ سے باہر لے جایا گیا، صائم ایوب کو گراؤنڈ سے اسپتال لےجایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کا آج سے کیپ ٹاؤن میں ہو رہا ہے۔

جنوبی افریقہ سنچورین ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ایک صفر کی نا قابل شکست برتری رکھتا ہے جب کہ قومی ٹیم کو سیریز بچانے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں: پے درپے شکست ، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

جنوبی افریقہ سیریز ہار نہیں سکتا اور ڈرا میچ بھی پروٹیز کو سیریز کا فاتح بنا دے گا تاہم پاکستان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جیت کر سیریز کو برابر کر سکتا ہے۔

مزید خبریں