منگل,  07 جنوری 2025ء
احسان غنی اور سعد فرخ کا نیا کامیڈی ڈرامہ: سستی اور معیاری تفریح کی پیشکش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تھیٹر فیکٹری کے سی ای او اور کمرشل تھیٹر پلے ” کمرہ کرائے کیلئے خالی ہے کے پروڈیوسر احسان غنی اور ڈارمہ کے رائٹر ڈائریکٹر سعد فرخ خان نے کہا ہے کہ یہ کامیڈی سے بھرپورایک اصلاحی اور فیملی ڈرامہ ہے جس میں تمام نئے اداکار حصہ لے رہے ہیں،یہ ڈرامہ پہلے مرحلے میں چار سے چھ جنوری تک اسلام آباد میں پی این سی اے میں پیش کیا جائے گا جس کے روزانہ دو شوز ہونگے، جس کے بعد اسے پشاور، لاہور اور کراچی میں پیش کیا جائےگا، پاکستان کے بعد اس ڈرامے کو دبئی میں بھی پیش کیا جائے گا،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تفریح مہیا کر سکیں،ہمارے ملک میں پرفارمنگ آرٹ کو سپورٹ نہیں کیا جاتا، یہاں پرمتعلقہ اداروں میں بیٹھےلوگ دوسروں کی کمر توڑنے کے درپے رہتے ہیں، حکومت اور پی این سی اے کو چاہئے کہ وہ سرکاری ہالز کے کرائے کم کرے تاکہ عوام کو سستی تفریح مہیا ہو سکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس درامہ کی کہانی بہت اچھی ہےجو کہ مکمل طور پر تفریح پر مبنی ہے، یہ ایک ایسے گھر کی کہانی ہے جس کے سربارہ کی بیوی کافی عرصہ پہلے وفات پا چکی ہوتی ہے اور وہ دوسری شادی کیلئے اخبار میں اشتہار دیتا ہے جہاں سے کہانی میںدلچسپ موڑ آتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ پیش کرنے کا مقصد عوام کی تفریح کیساتھ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا بھی ہے،ہم وائرل نہیں ہونا چاہتے بلکہ ٹرینڈ بنانا چاہتے ہیں،امید ہے ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکار مستقبل میں شوبز کی دنیا میں نام پیدا کرینگے،انکا مزید کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو اس طرف توجہ دینا چاہئے اور تھیٹر کے کارپوریٹ شوز خرید کرہمیں مالی سپورٹ کرنا چاہئے اس سے انکی کمپنی کی پبلسٹی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لڑائی انڈسٹری کے بڑوں سے ہے جو بڑے عہدوں پر پہنچ کر فرعون بنے بیٹھے ہیں گو کہ ہم ابھی سیکھ رہے ہیں مگر نئے لوگوں کو بہترین ماحول دیکر سیکھانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے،نعیم پنجوتھا

مزید خبریں