منگل,  07 جنوری 2025ء
سہیل اشرف ایس ایچ او تھانہ سٹی کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں 

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی سربراہی میں ڈی ایس پی رانا جمیل قیصر کی قیادت میں سہیل اشرف ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ آباد اور انکی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے 2025 کے شروع ہوتے ہی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا ہے،2024 میں صرف 5 ماہ کے دوران 70 سے زائد منشیات فروشوں کو جیل روانہ کرنے والے ایس ایچ او سہیل اشرف تھانہ سٹی حافظ آباد کی ٹیم نے 2025 شروع ہوتے ایک پھر بھرپور آپریشن کرتے ہوئے 4 بڑے منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے جن کیخلاف تھانہ سٹی حافظ آباد میں 9 سی کے مقدمات درج کر دیے گئے ہیں،ساگر روڑ پر پرچی جواء کروانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی گی ہے.غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا سال 2025 کے پہلے دو دن میں منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش عابد بٹ سکنہ محلہ پیر کالے شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس سے 1320 گرام چرس برآمد، منشیات فروش قاسم سکنہ محلہ بہاولپورہ شرقی سے 2400 گرام چرس برآمد،منشیات فروش شفقت عرف شقو سکنہ قذافی پورہ سے 2400 گرام چرس برآمد،منشیات فروش غلام حسین سکنہ محلہ حبیب گنج سے 1320 گرام چرس برآمد، اسامہ منور سے ناجائز اسلحہ پسٹل 9mm برآمد، ساگر روڑ سے سات جواری جوا کھیلتے پکڑے گئے تمام جواریوں کے خلاف مقدمات درج کر دیے ہیں ۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف مختلف کارروائیاں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو درجن سے زائد ملزمان گرفتار

مزید خبریں