منگل,  07 جنوری 2025ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف مختلف کارروائیاں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو درجن سے زائد ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور مختلف اقسام کی غیر قانونی سرگرمیوں کا قلع قمع کیا گیا ہے۔

پلاٹ پر قبضہ کی کوشش، 12 ملزمان گرفتار

روات پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے روات کے علاقے میں زبردستی پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اپنے ساتھی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کی بھی کوشش کی تھی تاکہ مخالف فریق پر الزام لگایا جا سکے۔ گرفتار ملزمان میں عبداللہ، شفیق، سمندر خان، گل خان، صبعون، آصف، اشفاق، اسماعیل، فرید، عزیزالرحمن، عبدالقدیر اور وقار شامل ہیں۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، 08 ملزمان گرفتار

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، جس میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 08 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں عنایت، اسلم، اکثیر، عزیز، فیاض، عیسیٰ ولی، حسنین اور شاہ زیب شامل ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 04 ملزمان گرفتار

چونترہ اور مندرہ پولیس نے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔ چونترہ پولیس نے ملزم فرقان سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، جبکہ مندرہ پولیس نے ملزم وسیم سے 570 گرام چرس ضبط کی۔ اس کے علاوہ، ملزمان بوٹا مسیح اور لال خان سے 30 بور پستول اور ایمونیشن بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، مختلف آپریشنزمیں درجن سے زائد ملزمان گرفتار

شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 07 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف بھی بڑی کارروائی کی ہے، جس میں 07 ملزمان گرفتار کر کے 56 لیٹر شراب اور 25 بوتلیں ضبط کی گئی ہیں۔ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عادل سے 10 لیٹر شراب، ملزم رضوان سے 10 لیٹر شراب، اور دیگر پولیس تھانوں نے مختلف ملزمان سے شراب ضبط کی۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

راولپنڈی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا اور شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنا ہے۔ پولیس اپنے مشن میں کامیاب ہے اور قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں