منگل,  07 جنوری 2025ء
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کھیلنے کیلئے تیار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا نے بھی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کا دسواں ایڈیشن کھیلنے کے لئے رضا مندی ظاہر کردی۔

جمعرات کے روز پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آفیشل ایکس ہینڈل سے اعلان کیا گیا کہ سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا نے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے باضابطہ طور پر سائن اپ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو منعقد ہوگی۔

چریتھ اسلنکا پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ان ایکشن ہوں گے تاہم وہ اس سے قبل مختلف لیگز میں کھیل چکے ہیں۔

اس سے قبل آج پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے ایک ہی دن میں نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں نے بھی خود کو رجسٹرڈ کروایا۔

مزید پڑھیں؛ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے سائن اپ کر لیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر مارک چیپمین اور آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں