اتوار,  05 جنوری 2025ء
روشن پاکستان نیوز کی طرف سے اہل وطن کو نیا سال مبارک

اسلام آباد:روشن پاکستان نیوز کی طرف سے اہل وطن کونیا سال مبارک ہو۔

نئے خواب، نئی امیدیں، نیا سال، خوش آمدید 2025۔

نئے سال کی آمد پر کراچی، اسلام آباد، روہڑی سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا سلسلہ جاری، کہیں عہد و پیمان کیےجارہےہیں تو کہیں نئے سال کی خوشی میں منچلے ہلہ گلہ کررہےہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ سے بچنے کے لیے آتش بازی پرپابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

کراچی میں گورنرہاؤس میں بھی زبردست آتش بازی کی جاری ہے، جبکہ پورٹ گرینڈ میں بھی جشن جاری ہے، سندھ کے شہر روہڑی میں لینس ڈاؤن برج پرکی جانےوالی آتش بازی دیدنی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں نئےسال کا شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں جاری

شہر اقتدار  اسلام آباد میں ایف ایٹ اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی پر بھی جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں