اتوار,  05 جنوری 2025ء
عاطف جمیل بٹ کا مساج سنٹرز اور شیشہ کیفے کے خلاف آپریشن پر آئی جی اسلام آباد کو خراج تحسین

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) صدر انجمن تاجران ایف ٹین مرکز عاطف جمیل بٹ نے تھانہ شالیمار کے علاقے میں مساج سنٹروں اور شیشہ کیفے کے خلاف کامیاب آپریشن پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار میاں خرم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عاطف جمیل بٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر تھانہ شالیمار کے علاقوں ایف ٹین اور ایف الیون میں واقع مساج سینٹرز اور شیشہ کیفے کا خاتمہ ایک بہترین اور قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراکز فحاشی اور منشیات کے اڈے بن چکے تھے، اور ان کا خاتمہ نوجوان نسل کو برائیوں اور نشے کی لعنت سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

عاطف جمیل بٹ نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ان اڈوں کو دوبارہ آباد ہونے سے روکا جائے تاکہ نئی نسل ان کے چنگل میں نہ پھنس سکے۔ انہوں نے اس کارروائی کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاشرتی بہتری کے لیے ایک اہم اور ضروری اقدام ہے جو نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی جانب رہنمائی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی اور سال نو کے موقع پر سکیورٹی انتظامات

اس آپریشن کے بعد علاقے میں مثبت تبدیلیاں متوقع ہیں، اور عوامی حلقوں میں اس اقدام کی پذیرائی بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں