اتوار,  05 جنوری 2025ء
بلوچ عوام محب وطن اورملک کے خیر خواہ ہیں، سردار زادہ میر سعید جان لانگو

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز) حلقہ پی بی 36 قلات منگچر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار، نامور سیاسی و سماجی رہنما سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے کہا ہے کہ بلوچ عوام نہ صرف محب وطن ہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور خدمات پیش کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام امن و امان کے قیام اور وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ حلقہ پی بی 36 قلات منگچر سے جیت کر بلوچ عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے اور انہیں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی کے لیے سخت محنت کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال

واضح رہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 36 قلات منگچر کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 9 فروری 2025 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس حلقے میں سردار زادہ میر سعید جان لانگو، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس سے قبل، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کی سفارش پر حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات امن و امان کی صورتحال کی بنا پر ملتوی کر دیے تھے۔

مزید خبریں