اتوار,  05 جنوری 2025ء
ایس ایس پی انوسٹیگیشن صبا ستار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، افسران کی کارکردگی کا جائزہ

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ایس ایس پی انوسٹیگیشن صبا ستار کی زیر صدارت تھانہ نیوٹاؤن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اہم ہدایات دیں۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے کہا کہ “زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے” اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت بھی کی۔

صبا ستار نے مزید کہا کہ “عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔” ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کو تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض کو انتہائی سنجیدگی سے ادا کریں اور کسی بھی نوعیت کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہ کی جائے۔

اس میٹنگ کا مقصد راولپنڈی میں کرائم کی روک تھام اور تفتیشی عمل میں بہتری لانا تھا تاکہ شہریوں کی حفاظت کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی اور سال نو کے موقع پر سکیورٹی انتظامات

مزید خبریں