اتوار,  05 جنوری 2025ء
کامیابی کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے، عائزہ خان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں۔

ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنا میرا جنون ہے اسی لئے صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

مزید پڑھیں؛ کس بھارتی اداکارہ کو انڈیا کی ہانیہ عامر قرار دیا گیا؟ اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا

اداکارہ نے کہا کہ کا میابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ شوبز کی دنیا میں اپنا ایسا مقام بنائوں گی کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔

مزید خبریں